باباملنگی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع، 16ٹیمیں حصہ لیں گی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 16:36

باباملنگی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع، 16ٹیمیں حصہ لیں گی

چھچھ/ حضرو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) بابا ملنگی (مرحوم ) کرکٹ ٹورنامنٹ موسیٰ کالونی حضرو میں شروع، علاقہ بھر سے 16ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ ناک آوٴٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ کا افتتاح ممتاز سماجی شخصیت اور بابا جاوید ملنگی کے صاحبزادے طارق جاوید نے ٹورنامنٹ منتظمین رضوان پاشا، فیصل محمود، عاصم، عمران پینٹر، محمود مودی ، عامر میر ، حارث خان، غریب نواز میر، عدیل خان، چوہدری مقصود موسیٰ، عزیر لودھی، خالد بابو، نگین ڈورا اور محمد اکرا کے ہمراہ کیا، فیصل الیون حضرو اور واثق الیون پیرداد کی ٹیموں کے درمیان ابتدائی میچ کھیلا گیا جو واثق الیون نے 30رنز سے جیت لیا، اس موقع پر مہمان خصوصی مولوی روشن دین فاوٴنڈیشن کے چیئرمین طارق جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل کیلئے کھلاڑی اور کھلاڑیوں کیلئے کھیل میدان ناگزیر ہیں، کھیل صحتمندانہ سرگرمیوں کیلئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں، کھیلوں سے نا صرف بہترین معاشرہ پروان چڑھتا ہے بلکہ اس سے قوت برداشت ، مثبت اقدامات میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جرائم کی شرح میں کمی آتی ہے، طارق جاوید نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم اور کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اور پاکستان و دنیا بھر میں حضرو چھچھ کا نام روشن کریں، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بہتری کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں ہم ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں ان کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :