کوک اسٹوڈیو نے اپنی آئندہ قسط حادثہ حرم شریف کےپیش نظر ملتوی کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 17:22

کوک اسٹوڈیو نے اپنی آئندہ قسط حادثہ حرم شریف کےپیش نظر ملتوی کر دی۔

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015 ء) : گذشتہ روز حرم شریف میں کرین حادثے کے پیش نظر کوک اسٹوڈیو نے اپنی آئندہ قسط ملتوی کر دی. تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو 8 کے آفیشل فیس بُک پیج پر کوک اسٹوڈیو کی انتظامیہ نے حادثے پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لیے دعا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حادثے کے پیش نظر کوک اسٹوڈیو کی آئندہ قسط اس ہفتے نشر نہیں کی جائے گی.

(جاری ہے)

جبکہ کوک اسٹوڈیو نے فیس بُک پیج پر اپنی پروفائل پر بھی کالی تصویر لگا کر سوگ کا اظہار کیا. اسٹنگ ممبر فیصل کا کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ آئندہ ہفتے میں یہی قسط ریلیز کی جائے گی یا پہلے سے شیڈول کی گئی قسط آن ائیر ہو گی. تاہم حریم شریف حادثے کے باعث اس ہفتے ہم کوک اسٹوڈیو کی قسط آن ائیر نہیں کریں گے. کوک اسٹوڈیو نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی یہی اعلان کیا جس کے بعد انکی جانب سے اس فیصلے کو فیس بُک اور ٹویٹر صارفین کی جانب سے خاصی پذیرائی بھی ملی. گذشتہ رات عشاء سے قبل حریم شریف حادثے میں 107 عازمین حج شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے.

متعلقہ عنوان :