اسلام آباد : ٹربیونلز کو توسیع دینے کا معاملہ، الیکشن کمیشن دو حصوں میں بٹ گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 17:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015 ء) : الیکشن ٹریبونلز کو توسیع دینے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی اراکین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے 4 ٹریبونلز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر الیکشن کمیشن 2 حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان الیکشن ٹریبونلز کو توسیع دینے کے حق میں ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران ٹریبونلز کے ججز کی مدت میں اضافے کے خلاف ہیں۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے بھی انتخابی دھاندلیوں کے حوالے سے عذر داری ٹربیونلز کے لئے حاضر سروس جج دینے سے معذرت کر لی تھی۔
واضح رہے کہ اس وقت الیکشن ٹربیونل لاہور میں 8، فیصل آباد میں 5، ملتان میں ایک جبکہ حیدر آباد ٹربیونل میں 3 کیسز زیر التوا ہیں جبکہ پنجاب اور سندھ کے چار ٹریبونلز 31 اگست کے بعد سے غیر فعال ہیں۔