ٹریبونلز کو توسیع دینے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی اراکین 2 حصوں میں تقسیم

الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران ٹریبونلز کے ججز کی مدت میں اضافے کے خلاف ہیں ٗذرائع

ہفتہ 12 ستمبر 2015 17:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) ٹریبونلز کو توسیع دینے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی اراکین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے الیکشن کمیشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سندھ اور پنجاب کے 4 ٹریبونلز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر الیکشن کمیشن 2 حصوں میں تقسیم ہو گیا چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان الیکشن ٹریبونلز کو توسیع دینے کے حق میں ہیں ٗ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران ٹریبونلز کے ججز کی مدت میں اضافے کے خلاف ہیں۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے بھی انتخابی دھاندلیوں کے حوالے سے عذر داری ٹربیونلز کے لئے حاضر سروس جج دینے سے معذرت کر لی تھی۔واضح رہے کہ اس وقت الیکشن ٹربیونل لاہور میں 8، فیصل آباد میں 5، ملتان میں ایک جب کہ حیدر آباد ٹربیونل میں 3 کیسز زیر التوا ہیں جب کہ پنجاب اور سندھ کے چار ٹریبونلز 31 اگست کے بعد سے غیر فعال ہیں۔