سندھ کی ترقی اور خو شحالی کیلئے کراچی آپریشن جاری رہنا چا ہئے ‘کراچی کی دہشت گردی میں متحدہ ملوث ہے ‘پی پی پی دہشت گردوں کیلئے شیلٹر کا کردار ادا کر رہی ہے ‘زمینوں کے قبضوں میں پیپلزپارٹی شامل ہے ‘‘وفاقی حکومت عوام دوست نہیں عوام دشمن حکومت ہے ‘پی پی پی کی آدھی قیادت ملک سے باہر آدھی قیادت گرفتاریوں کے خوف سے پریشان ہے

تحریک انصاف کے نائب صدر رہنما اسد عمر‘عارف علوی اور لال مالھی کا ٹنڈوالہیار میں ہاری مزدور کنو نشن سے خطاب

ہفتہ 12 ستمبر 2015 20:12

ٹنڈوالہ یار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) تحریک انصاف کے نائب صدر رہنما اسد عمر‘عارف علوی اور لال مالھی نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی اور خو شحالی کیلئے کراچی آپریشن جاری رہنا چا ہئے ‘کراچی کی دہشت گردی میں متحدہ ملوث ہے ‘پی پی پی دہشت گردوں کیلئے شیلٹر کا کردار ادا کر رہی ہے ‘زمینوں کے قبضوں میں پیپلزپارٹی شامل ہے ‘وفاق کی حکومت عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن حکومت ہے ‘پی پی پی کی آدھی قیادت ملک سے باہر ہے اور آدھی قیادت گرفتاریوں کے خوف سے پریشان ہے۔

وہ ہفتہ کو یہاں ٹنڈوالہیار میں ہاری مزدور کنو نشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن خاندانی سیاست کررہی ہیں زرداری اور نواز شریف نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکہتے ہیں کہ وہ کرپشن کا خاتمہ کریں گے اسکے لئے سب سے پہلے انہیں اپنے والد آصف زرداری کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو با اختیار بنا کر اس ملک سے کرپشن،غربت،بیروزگاری،لوٹ مار کا خاتمہ چاہتی ہے عمران خان اس ملک کے واحد لیڈر ہیں جو امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں جبکہ ہمارے حکمران گونگوں کا کردار ادا کررہے ہیں ۔

جبکہ دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے دور اقتدار میں اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں ۔متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کا زوال شروع ہوچکا ہے ۔اور عوام کی تقدیر کی تبدیلی کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔عوام ایسے افراد کو منتخب نہ کریں جو عوام کے حقوق کے لئے ایوانوں میں بول نہ سکیں ۔تو وہ ملک وسندھ کے لئے کیا کردار ادا کریں گے ۔میز ایسے افراد قومی دولت کو لوٹنے کے لئے ایوانوں میں آتے ہیں اور کرپشن کے ذریعے غریب عوام کا خون چوستے ہیں ۔

جس دن عوام انکے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اس دن ان کا مستقبل ختم ہوجائے گا ۔اور کرپشن میں ملوث افراد لندن ودبئی فرار ہوکر عوام کو تنا چھوڑ جائیں گے ۔ اس موقع پر ضلعی آرگنائزر علی پلھ ،پیر تاج شاہ جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوام جاگ چکی ہے ۔کراچی میں ایم کیو ایم کی دہشت گردی اور اندرون سندھ پیپلز پارٹی کی وڈیرہ شاہی کا سورج غروب ہوچکا ہے اب صرف عوام کو ہمت کرکے گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دینا ھے اس ملک کے ہاری مزدور اور تاجر سب ان خاندانی سیاست کرنے والی جماعتوں سے تنگ ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور حصہ لیگی عوام اس الیکشن میں یہ ثابت کردیں گی کہ تبدیلی آنہیں رہی بلکہ تبدیلی آچکی ہے ۔

کنونشن میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے پیر نور محمد شاہ کے بھائی پیر تاج محمد شاہ جیلانی سمیت بڑی تعداد میں دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر علی نواز چوہان ،جاوید کالروودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :