ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کا لاہور فوڈ اسٹریٹ پر چھاپہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 ستمبر 2015 20:18

ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کا لاہور فوڈ اسٹریٹ پر چھاپہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12ستمبر 2015 ء) ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے لاہور فوڈ اسٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی جانب سے لاہور کے شاہی قلعہ کے علاقے میں واقع معروف فوڈ اسٹریٹ پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران عائشہ ممتاز نے فوڈ اسٹریٹ کے متعدد ہوٹلوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران تین معروف ریسٹورنٹ کو مضر صحت کھانا فروخت کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر سیل کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر دلچسپ صورتحال بھی پیدا ہوگئی جب وہاں آئے افراد نے عائشہ ممتاز کے ہمراہ سیلفیاں بنوانا شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :