حرم شریف کرین حادثہ، سعودی حکومت نے تعمیراتی سیفٹی کے حوالے سے غور و فکر شروع کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 ستمبر 2015 20:45

حرم شریف کرین حادثہ، سعودی حکومت نے تعمیراتی سیفٹی کے حوالے سے غور ..
مکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12ستمبر 2015 ء) حرم شریف کرین حادثہ کے بعد سعودی حکومت نے تعمیراتی سیفٹی کے حوالے سے غور و فکر شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں حرم شریف میں پیش آنے والے کرین کے افسوسناک حادثے کے بعد سعودی حکومت کی جانب سے میگا تعمیراتی منصوبوں کی سیفٹی کے حوالے سے غور و فکر شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سعودی حکام گرینڈ مسجد پر تعمیراتی کام کے حوالے سے سلامتی کی معیارات کی دوبارہ جانچ پڑتال میں مصروف ہیں جبکہ ایک خصوصی ٹیم نے حرم شریف کے توسیعی منصوبے کےکانٹریکٹر انچارج سے جائے حادثہ پر استعمال ہونے والی کرینوں کے سیفٹی معیارات سے متعلق پوچھ گچھ کی ہے۔

اس سلسلے میں ایک انکوائری کمیشن بھی ترتیب دیا گیا ہے جس نکی جانب سے مسجدالحرام میں جائے حادثہ کا معائنہ بھی کیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جلد تحقیقات مکمل ہو جانے پر منظر عام پر لے آئی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :