نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کیلئے جرمنی سمیت دیگر ممالک کے تعاون پرمشکور ہیں ، بحالی کی سرگرمیوں کو مربوط بنانے کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا، ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کیلئے احتجاج کرنے والے ڈاکٹرزکا مسئلہ حل کیاجائیگا
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی جرمن سفیر سے ملاقات میں گفتگو
ہفتہ 12 ستمبر 2015 21:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کیلئے جرمنی سمیت دیگر ممالک کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بحالی کی سرگرمیوں کو مربوط بنانے کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا،وزیرخزانہ نے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کیلئے احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو معاملے کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
ہفتہ کو سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئندہ ہفتے جرمنی کے اقتصادی تعاون کی وزارت کے پارلیمانی سیکرٹری کے دورہ پاکستان پربھی گفتگو کی۔ وزیر خزانہ نے جرمن سفیر کو آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بحالی کی کارروائیوں میں امدادی اداروں کے تعاون کو سراہتے ہیں، بحالی کی سر گرمیوں کو مربوط بنانے کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کے سلسلے میں بنائی جانے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی۔وزیرخزانہ نے ہیلتھ رسک الاؤنس کے حوالے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات کو غور سے سنا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ ہیلتھ رسک الاؤنس بحال کرنے پر ہمدردانہ جائزہ لیا جائے گا، معاملے کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، ہیلتھ رسک الاؤنس بحال کرنے سے مالی بوجھ پڑنے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، وزارت خزانہ اور وزارت کیڈ کی مشاورت کے بعد اس سلسلے میں ہیلتھ رسک الاؤنس کا حتمی اعلان کیا جائے گامزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.