بلاول بھٹو زرداری ورکرز کنونشن سے خطاب کے اختتام پر سٹیج سے چھلانگ لگا کر نیچے اتر آئے

کسانوں کو خوشدلی کے ساتھ گلے لگایا، سیلفیاں بھی بنوائیں

ہفتہ 12 ستمبر 2015 21:14

بلاول بھٹو زرداری ورکرز کنونشن سے خطاب کے اختتام پر سٹیج سے چھلانگ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ورکرز کنونشن سے خطاب کے اختتام پر سیکیورٹی اور پروٹوکول کو بالائے طارق رکھتے ہوئے سٹیج سے چھلانگ لگا کر نیچے اتر آئے اور عوام میں گھل مل گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلاول بھٹو زرداری لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرنے کے بعد سیڑھیوں کی بجائے سٹیج سے سیدھا چھلانگ لگا کر نیچے اتر آئے اور سیکیورٹی اور پروٹوکول کو بالائے طاق رکھ کر کارکنوں، کسانوں اور عوام میں گھل مل گئے۔ انہوں نے غریب کسانوں کو خوشدلی کے ساتھ گلے لگا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق انہوں نے اپنی اس اداء سے کارکنوں کے دل جیت لئے۔