مکة المکرمہ : کرین حادثے کی تحقیقات شروع
سانحہ کے باوجودسالانہ حج معمول کے مطابق جاری رہے گا، سعودی حکام زخمیوں کے سرکاری علاج اور مناسک حج کی ادائیگی کیلئے سرکاری خرچ پر مقدس مقامات پر لے جایا جائے گا ، گورنر مکہ
ہفتہ 12 ستمبر 2015 21:59
مکہ مکرکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) سعودی حکام نے مسجدالحرام میں کرین حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم واضح کیاہے کہ سانحہ کے باوجود سالانہ حج معمول کے مطابق جاری رہے گا جبکہ گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے کرین حادثے میں زخمیوں کے سرکاری علاج اور مناسک حج کی ادائیگی کیلئے سرکاری خرچ پر مقدس مقامات پر لے جانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاکھوں حجاج کرام دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعی’ حج ‘کیلئے مکہ پہنچ چکے ہیں۔سعودی حکام نے کہاکہ کرین سانحہ کے باوجود حج جاری رہے گا۔ سعودی حکام نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ ’ اس کا حج سیزن پر کوئی اثر نہیں پڑے گااور متاثرہ حصے کی کچھ دنوں میں ہی بحالی ہوجائے گی‘۔(جاری ہے)
حرمین شریفین کے ترجمان احمد بن محمد المنصوری نے کہاہے کہ شدید بارش اور تیز ہواؤ ں کی وجہ سے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر دس منٹ پر کرین گرگئی تھی جبکہ سعودی سرکاری نیوزایجنسی کاکہناتھاکہ ہفتہ کو مزید بارشیں متوقع ہیں۔
انڈونیشیاء نے کہاہے کہ اس کے دوشہری شہیدہونیوالوں میں شامل ہیں جبکہ ملائیشیاء اور ایران نے کہاہے کہ اس کے شہری صرف زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب گورنرمکہ شہزادہ خالد الفیصل نے ہفتے کے روز اسپتالوں میں کرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ حکومت تمام زخمیوں کے سرکاری سطح پرعلاج کے ساتھ ساتھ ان کے مناسک حج کی ادائی کے لیے مقامات مقدسہ پر لے جانے کا بھی خصوصی اہتمام کرے گی۔ گورنر مکہ نے کہا کہ کرین حادثے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مسجد حرام کے حصے کو دو روز کے اندر اندر مرمت کرلیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حادثے کی تحقیقات کے لیے دو الگ الگ ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں جو جلد ہی اپنی رپورٹس سے حکومت کو آگاہ کریں گی۔یادرہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر افواہیں پھیلائی جارہی تھیں کہ اس افسوسناک حادثے جس میں 107افراد کی جانیں چلی گئیں کے بعد اس سال حج کی تقریبات منسوخ کردی جائیں گی اور تعمیراتی کام جلدازجلد مکمل کرکے مشینری ہٹانے کی کوشش کی جائے گی لیکن اب سعودی حکام کے بیان کے بعد وہ تمام افواہیں ازخود دم توڑ گئی ہیں۔ `متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.