وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سلک روڈ عالمی ثقافتی فورم میں شرکت کیلئے ماسکو روانہ ہو گئے ، 14ستمبر کو فورم سے خطاب کرینگے

ہفتہ 12 ستمبر 2015 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید سلک روڈ عالمی ثقافتی فورم میں شرکت کے لئے ماسکو روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

وہ روس کے صدر کے خصوصی ایلچی برائے عالمی ثقافتی تعاون میخائل شیدکوف کی دعوت پر ماسکو گئے ہیں،وزیر اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید14ستمبر کو سلک روڈ عالمی ثقافتی فورم سے خطاب کریں گے۔ یہثقافتی فورم 14اور 15ستمبر کو ہو گا۔اس فورم میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سیاسی قیادت ،ثقافتی شخصیات،خطے کے نمائندے ، شنگھائی تعاون تنظیم کے شراکت داراور ڈائیلاگ پارٹنر ز یورپی ادارہ برائے ثقافتی تعاون کے قیام کو زیر بحث لائیں گے۔