ڈاکٹروں کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کاہمدردی سے جائزہ لیاجائیگا ،وفاقی وزیرخزانہ

ہفتہ 12 ستمبر 2015 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دلایا ہے کہ ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل سٹاف کے ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کاہمدردی سے جائزہ لیاجائیگا اوراس ضمن میں متعلقہ وزارت سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کے ہسپتالوں کی مشترکہ ایکشن کمیٹی کے وفد نے ممبر قومی اسمبلی طارق فضل چودھری کی سربراہی میں وزیرخزانہ سے ملاقات کی اور ان سے ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کے مطالبے پر تبادلہ خیال کیا وزیرخزانہ نے وزارت کے ریگولیشن ونگ کو ہدایت کی کہ وہ اس فیصلے کی صورت میں مالیاتی بوجھ کاجائزہ لے جبکہ وزارت کیڈ سے بھی تجاویز طلب کی ہیں ملاقات میں سیکرٹری کیڈ،چیئرمین ایف بی آر اوردیگر حکام جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے ڈاکٹرسجادجنجوعہ ،ڈاکٹرسرتاج علی خان، ریاض گجراورراجہ محمدالیاس شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :