پاکستان میں جرمنی کی نئی متعین سفیرکی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر غور

ہفتہ 12 ستمبر 2015 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) پاکستان میں جرمنی نئی متعین سفیر اینالیپل نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ،سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری المت ناپ بھی اس موقع پرموجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ نے جرمن سفیر کاخیرمقدم کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا سفیر نے بتایا کہ جرمن نائب وزیربرائے اقتصادی تعاون آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے پرآئیں گے وزیرخزانہ نے ان کے دورے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان سے ملاقات میں باہمی اقتصادی تعااون کو فروغ دینے پربات چیت ہوگی انہوں نے جرمن سفیرکوبے گھر افراد کی بحالی کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا اورکہاکہ اس مقصد کیلئے امدادی اداروں اورترقیاتی حریفوں کے تعاون کاخیرمقدم کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ اقتصادی امورڈویژن میں رابطے کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ تمام معاملات کو مربوط انداز میں چلایاجاسکے اس موقع پر اکتوبرکے آخرمیں برلن سیکرٹریوں کی سطح پراقتصادی تعاون کے حوالے سے مجوزہ مذاکرات کامعاملہ بھی زیر غورآیا وزیرخزانہ نے جرمنی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :