پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو غیر ضروری طور پر فیسیں بڑھانے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائیگی،وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان

ہفتہ 12 ستمبر 2015 23:45

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو غیر ضروری طور پر فیسیں بڑھانے کی ہرگزاجازت ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12ستمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو غیر ضروری طور پر فیسیں بڑھانے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائیگی اورفیسوں کے معاملے میں پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ طلباء و طالبات سے غیر ضروری طورپر زائد فیس وصول کرنیوالے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیخلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے نام پر غیر ضروری فیس بڑھانا کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

متعلقہ عنوان :