سنی لیونی فلم ”سنگھ از بلنگ“ میں رنبیر کے مدمقابل جلوہ گرہوں گی

کرن جوہر نے اپنی نئی فلم’ ’اے دل ہے مشکل“ میں رنبیر کپور کیساتھ سنی لیونی کو سائن کیا ہے رنبیر کے نئے روپ اور سنی لیونی کی موجودگی سے شاید ان کی ڈوبتی نیّا کو پار لگانے میں مدد ملے

اتوار 13 ستمبر 2015 10:36

سنی لیونی فلم ”سنگھ از بلنگ“ میں رنبیر کے مدمقابل جلوہ گرہوں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ میں بے باک اداکاری اور بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون اب رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر ”اے دل ہے مشکل “ بنا رہے ہیں جس میں مرکزی کردار رنبیر کپور ادا کررہے ہیں، اس فلم میں جہاں رنبیر کپور مختلف روپ میں نظر آئیں گے وہیں ان کے مد مقابل بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون ہوں گی۔

سنی لیونی کا ذکر آتے ہی کچھ لوگوں کی بھویں تن جاتی ہیں تو کچھ لوگوں کی آنکھیں چمک اٹھتی ہیں جیسے اکشے کمار کی آنے والی فلم ’سنگھ از بلنگ‘ بنانے والے اس بات سے ناراض ہیں کہ اس فلم میں سنی کی موجودگی کی خبر میڈیا میں کیسے شائع ہوئی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ’سنگھ از بلِنگ‘ سنی لیونی ٹائپ فلم نہیں بلکہ اکشے کی فلم ہے تو ایسے میں یہ پوچھا جا سکتا ہے کہ اگر فلم اکشے ٹائپ ہے تو سنی کی موجودگی کیا صرف پبلسٹی کے لیے ہے۔

ایک یہ ہیں اور ایک کرن جوہر ہیں جنھوں نے اپنی نئی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ گرما گرم مناظر کے لیے سنی لیونی کو سائن کیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ فلم میں رنبیر کا ایک نیا روپ سامنے آئے گا۔ ایسے میں رنبیر کے نئے روپ اور سنی لیونی کی موجودگی سے شاید ان کی ڈوبتی نیّا کو پار لگانے میں مدد ملے۔

متعلقہ عنوان :