ملائیشیا کے مقبول سیاستدان اور سابق وزیراعظم مہاتیر محمداداکار بن گئے، ایک فلم میں فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ
اداکاری کرتے ہوئے گھبراہٹ یقینی طاری تھی، نروس ضرور ہوا لیکن اب عوام کے سامنے کہہ سکتاہوں کہ سیاستدان ہونے کے علاوہ ایک اداکار بھی ہوں، بات چیت
اتوار 13 ستمبر 2015 11:15
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) ملائیشیا کے مقبول سیاستدان اور سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایک فلم میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ فلم میں اداکاری کرتے ہوئے اْن پر گھبراہٹ یقینی طور پر طاری تھی، وہ نروس ضرور ہوئے لیکن اب وہ اپنی عوام کے سامنے یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ سیاستدان ہونے کے علاوہ ایک اداکار بھی ہیں۔
جس فلم میں وہ جلوہ گر ہوئے ہیں، وہ ایک سائنس فکشن تھرلر ہے۔ بارہ برس تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے مہاتیر محمد نے اپنے فلمی کردار کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک چھوٹا سا کردار ہے اور انہوں نے اِسے ویسے ہی نبھایا، جیسے ہدایتکار نے انہیں ہدایت کی تھی۔ نوّے سالہ مہاتیر محمد نے جس فلم میں کام کیا، اْس کا نام ”کیپسْول“ ہے۔(جاری ہے)
اِس فلم میں کام کرنے کی رپورٹیں ملائیشین ڈائجسٹ نیوز سمیت کئی دوسرے اخبارات و جرائد نے شائع کی ہیں۔
اِس فلم کے پریس ریویو کا اہتمام ایک روز قبل کیا گیا۔ اِس خاص تقریب میں مہاتیر محمد بھی شریک تھے۔سائنس فکشن فلم ’کیسول‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ فلم میں اْن کا کردار ویسا ہی تھا جیسا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیڈر کے طور پر برسوں نبھایا۔ فلم ’کیپسْول‘ کے پریس ریویو کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ فلم میں اداکاری کرتے ہوئے اْن پر گھبراہٹ یقینی طور پر طاری تھی۔
اْنہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نروس ضرور ہوئے لیکن اب وہ اپنی عوام کے سامنے یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ سیاستدان ہونے کے علاوہ ایک اداکار بھی ہیں۔ یہ فلم ملائیشیا کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اگلے ہفتے عام نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔مقبول سیاستدان مہاتیر محمد 1991 سے 2003 تک ملائیشیا کے وزیر اعظم رہے۔ انہوں نے 1991 میں ملائیشیا کی ترقی کے لیے نو نکاتی ویژن ٹوئنٹی ٹوئنٹی پیش کیا تھا۔ اِس فلم کے پلاٹ میں سابق وزیراعظم کے وڑن 2020 کے چوری ہو جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔ مہاتیر محمد کو اِس فلم ’کیپسْول‘ میں اِسی پروگرام کو متعارف کرواتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فلم کا ہیرو یہ پلان چوری کر کے ماضی میں لوٹ جاتا ہے۔وہ ماضی میں 1942 کے دور میں جاپانی فوج کشی کے دوران ملکی فوج کا حصہ بن کر جنگ میں شریک ہو جاتا ہے۔ ہیرو ماضی میں تو چلا گیا لیکن وہ واپس آنے کے کیپسْول کو ساتھ لے جانا بھول جاتا ہے۔ ہیرو کی واپسی کی کشمکش فلم کا موضوع ہے۔فلم پروڈیوسرز اور ہدایتکار نے کوالالمپور کے اخبار دی سَن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فلم ملائیشیائی یک جہتی کا مظہر ہے اور یہ سائنس فکشن ہونے کے ساتھ ساتھ تجسس یا تھرل سے بھرپور ہے۔ اِن کے مطابق فلم کا ملائیشیا کے حالیہ سیاسی انتشار کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ مہاتیر محمد نے گزشتہ ہفتوں کے دوران کوالالمپور میں موجودہ وزیراعظم کے خلاف کرپشن الزامات کے تحت دو روزہ ریلی میں نجیب رزاق کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ اْن کو پولیس نے بھی اِس بیان پر پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.