دوسروں کی کامیابی پر حسد نہیں کرتی ،کامیاب لوگوں سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں‘ ثناء جاوید

آج تک جو بھی خواب دیکھے ان کی تعبیر بھی ملی ہے جسے خوش بختی کا باعث سمجھتی ہوں ‘ اداکارہ

اتوار 13 ستمبر 2015 11:47

دوسروں کی کامیابی پر حسد نہیں کرتی ،کامیاب لوگوں سے سیکھنے کی کوشش ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء)خوبر و اداکارہ ثناء جاوید نے کہاہے کہ دوسروں کی کامیابی پر حسد کرنے کی بجائے نہ صرف خوش ہوتی ہوں بلکہ کامیاب لوگوں سے سیکھنے کی بھی کوشش کرتی ہوں،آج تک جو بھی خواب دیکھے ہیں ان کی تعبیر بھی پائی ہے جسے اپنے لئے خوش بختی کا باعث سمجھتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ فنکار بڑا حساس ہوتا ہے اور وہ معاشرے کے مسائل کو جس نظر سے دیکھ رہا ہوتا ہے شاید عام آدمی کی نظر اس طرح نہ ہو ۔

(جاری ہے)

میں اس کی قائل ہوں کہ ہمیں کسی دوسرے ملک کو کاپی کرنے کی بجائے اپنی ثقافت کو پروموٹ کرنا چاہیے اور اپنے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنا چاہیے ۔ فلم ، ٹی وی اوراسٹیج کے ذریعے ہم عوام کو اصلاح کی طرف راغب کر سکتے ہیں کیونکہ تینوں ایسے شعبے ہیں جنہیں دیکھا جاتا ہے اور پھر اس کی پیروی بھی کی جاتی ہے ۔ ثناء جاوید نے کہا کہ حسد سے کوسوں دور رہتی ہوں کیونکہ اس سے کچھ حاصل نہیں ہوتا بلکہ آپ کی شخصیت پر ایسا داغ لگ جاتا ہے جسے شاید ہی کبھی دھویا جا سکتا ہو۔