قومی ٹی ٹونٹی ، فارم ، فٹنس کی بحالی کیلئے کوشاں پیسر عمر گل ایک بار پھر زخمی

اتوار 13 ستمبر 2015 12:14

قومی ٹی ٹونٹی ، فارم ، فٹنس کی بحالی کیلئے کوشاں پیسر عمر گل ایک بار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء)فارم اور فٹنس کی بحالی کیلئے کوشاں پیسر عمر گل قومی ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک بار پھر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر کراچی بلوز کے خلاف مقابلے میں خرم منظور کے اسٹروک پر کیچ پکڑتے ہوئے ناک زخمی کرا بیٹھے، وہ 2 ہفتے کیلئے کرکٹ سے بھی دور ہوگئے یوں دورہ زمبابوے کے لیے انتخاب کی رہی سہی امیدیں بھی خاک میں مل گئیں۔