پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ، رائل پلیئرز کلب نے ماڈل ٹاؤن کلب کو 1 گول سے شکست دیدی

اتوار 13 ستمبر 2015 12:17

پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ، رائل پلیئرز کلب نے ماڈل ٹاؤن کلب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے پری کوالیفائنگ راؤنڈ میں رائل پلیئرز کلب نے ماڈل ٹاؤن کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا، ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف کے 20 ویں منٹ میں رائل پلیئرز کلب کے ایوب نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک جاری رہی، ماڈل ٹاؤن کلب کے کھلاڑی عثمان یامین کو میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل گول کرنے ایک سنہری موقع ملا لیکن اس نے ضائع کر دیا، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان، اکبر کلب کے صدر سید شرافت حسین بخاری، ہماکلب کے صدر سید ذاکر حسین نقوی، پاک سپورٹنگ کلب کے سیکرٹری محمد یامین اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،پیر کو پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کا مقابلہ ترامڑی کلب سے ہوگا۔