قومی خواتین باسکٹ بال چیمپئن شپ 9 سے 13 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی

اتوار 13 ستمبر 2015 12:17

قومی خواتین باسکٹ بال چیمپئن شپ 9 سے 13 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلی ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن (پی بی ایف) کے زیر اہتمام قومی خواتین باسکٹ بال چیمپئن شپ 9 سے 13 اکتوبر تک گورنمنٹ اسلامیہ کالج فار ویمن مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی بی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستانی نیوی، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں، اس کے علاوہ تمام باسکٹ بال ڈویژنل ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں بھی قسمت آزمائی کریں گی۔