ساؤتھ کپ کراچی باکسنگ چیمپئن شپ 15 ستمبر سے شروع ہو گی

اتوار 13 ستمبر 2015 12:22

ساؤتھ کپ کراچی باکسنگ چیمپئن شپ 15 ستمبر سے شروع ہو گی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء)ساؤتھ کپ کراچی باکسنگ چیمپئن شپ 15 ستمبر سے استاد علی محمد قمبرانی سٹیڈیم، کاکری گراؤنڈ میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

آرگنائزرز کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دو روزہ چیمپئن شپ میں شہر سے پانچ اضلاع کے باکسرز ایکشن میں دکھائی دیں گے اور ایونٹ میں بوائز انڈر 14 اور جونیئرز انڈر 16 کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ ایونٹ کے ڈراز کا اعلان (کل) پیر کو کیا جائے گا۔ ایونٹ میں باکسرز 34، 36، 38، 40، 42، 44، 46، 48، 50، 52، 57 اور 60 کلو گرام کیٹگریز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ ایونٹ 16 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔