قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گی

اتوار 13 ستمبر 2015 12:24

قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ پیر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے 400 کے قریب ایتھلیٹس ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان، فاٹا، اسلام آباد، آرمی، نیوی، ایئرفورس، ریلویز، پولیس، واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل کے درمیان 34 مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :