کراچی ،شہرقائد میں فائرنگ کے واقعات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے

اتوار 13 ستمبر 2015 12:41

کراچی ،شہرقائد میں فائرنگ کے واقعات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔اتوار کو سپرمارکیٹ ڈاکخانہ پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وسیم جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

اورنگی ٹاون کے علاقے پاکستان بازار میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے امتیاز جاں بحق ہو گیا۔ پاک کالونی، موسیٰ لین اور قائدآباد میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔منگھوپیر میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکووں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے میں دو ڈاکووں کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :