وزارت داخلہ کی جانب سے این جی اوز کیس میں رپورٹ رواں ہفتے داخل کرائے جانے کا امکان

اتوار 13 ستمبر 2015 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے این جی اوز کیس میں رپورٹ رواں ہفتے سپریم کورٹ میں داخل کرائے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بارے بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومتیں بھی اپنے اپنے صوبوں کی حد تک رپورٹس داخل کرائیں گی ۔ بلوچستان حکومت این جی اوز پر پابندی بارے عدالت عالیہ کی اب تک کی کئی سماعت بارے عدالت کو آگاہ کرے گی ۔ حکومت ، پنجاب ، سندھ اور کے پی کے این جی اوز سے متعلقہ کئے گئے اقدامات بارے رپورٹس دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :