مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں فاصلے بڑھنے لگے

اتوار 13 ستمبر 2015 13:12

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں فاصلے بڑھنے لگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سابق صدر آصف علی زرداری کی بجائے عملی طور پر بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھوں میں آنے کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں فاصلے بڑھنے لگے کل تک قومی مفاہمت کا دلدادہ سیاسی جماعتیں مستقبل قریب میں ایک دوسرے کی سخت حریف بننے جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کو سیاسی تنہائی کا شکار کرنے کے لئے پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، عوامی تحریک ، جے یو آئی ف سمیت سیاسی جماعتوں سے رابطے بڑھا دیئے ہیں ۔ بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈ جسمنٹ سمیت کئی اہم سیاسی فیصلے کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :