شہید بے نظیر یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو باعزت روزگار کے قابل بنانا ہے، انجینئر تیمور علی

اتوار 13 ستمبر 2015 13:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی انجینئر تیمور علی نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو باعزت روزگار کے قابل بنانا ہے۔ اب تک 2 لاکھ 63 ہزار 375 کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی اس پروگرام کو شفاف قرار دیا ہے۔ خصوصی گفتگو میں انجینئر تیمور علی کا مزید کہنا ہے تھر کے علاقے میں 46 ہزار خواتین کو تربیت دے کر ہنر مند بنایا گیا ہے۔ اب تک خواتین کو کمپیوٹر‘ کوکنگ‘ سلائی کڑھائی‘ بیوٹی پارلر‘ فیشن ڈیزائننگ سمیت دیگر شعبوں میں تربیت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :