این سی سی کی ٹریننگ ختم ہونے کی وجہ سے قدرتی آفات میں کام کرنے والے سکاؤٹس دستیاب نہیں رہے

اتوار 13 ستمبر 2015 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) این سی سی کی ٹریننگ ختم ہونے کی وجہ سے قدرتی آفات میں کام کرنے والے سکاؤٹس دستیاب نہیں رہے۔ سکولوں میں 10 فیصد سکاؤٹس ہونا ضروری ہیں مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

(جاری ہے)

والدین اور اساتذہ اسے وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تربیتی ٹیم کے رکن محمد اظہر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بعض اوقات پی ٹی اور ہیڈ ماسٹرز پرائیویٹ لوگوں کو کیمپ میں ساتھ لے آتے ہیں جس سے سکاؤٹس کو پریشانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس جانب توجہ دلانے کی ضرورت ہے کہ کالجوں اور سکولوں میں سکاؤٹس پیدا کئے جائیں تاکہ قدرتی آفات میں ان سے کام لیا جا سکے۔