حکومت سرپرستی کرے کرپشن کرنے والوں کی ڈھولکی پھاڑ دیں گے، شاہانہ عباس شانی

اتوار 13 ستمبر 2015 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) آل پاکستان تحفظ شی میل فاؤنڈیشن کی وائس چیئرمین شاہانہ عباس شانی نے اپنی کھٹی میٹھی باتوں میں کہا ہے کہ حکومت سرپرستی کرے کرپشن کرنے والوں کی ڈھولکی پھاڑ دیں گے۔ لوگوں کی اکثریت ٹھرکی‘ راہ چلتے ہمیں دبوچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں شاہانہ عباس شانی کا مزید کہنا ہے کہ خواجہ سرا منہ پھٹ ہونے کی وجہ سے بگڑے ہوئے افسران کا توا بجا سکتے ہیں۔

بعض لوگون سے اللہ بچائے چھیڑ چھاڑ کرنا اور انکھ مارنا ان کی زندگی کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

کسی خواجہ سرا کی تدفین کے بعد اکٹھے ہو کر دھاڑیں مار مار کر روتے ہیں اور کوئی ہمیں چھپ کرانے والا نہیں ہوتا۔ کسی فلمی سین کی طرح شادی کی رسومات ادا کرتے ہیں تاکہ ہمیں بھی زندگی کا احساس ہوتا رہے۔ خواجہ سرا مردوں کی طرح حج کی ادائیگی کرتے ہیں۔ بری بری آوازیں کسے جانے کے ذمہ دار ہم خود ہیں کیونکہ ہم میک اپ کرتے ہیں اٹھلا اٹھلا کر چلتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس طرح پیدائش کے وقت ہمارے کانوں میں اذان دی جاتی ہے اسی طرح نماز جنازہ بھی پڑھائی جاتی ہے اور تمام رسومات مردوں کی طرح ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں سرکاری ملازمتوں میں ایک فیصد کوٹہ دے۔

متعلقہ عنوان :