گاجر کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے،طبی ماہرین

اتوار 13 ستمبر 2015 13:54

اسلام آباد ۔13ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ موسم سرما کی خوش ذائقہ اور غذائیت سے بھرپور سبزی گاجر قدرت کا انمول تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے بیج طبی لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جو خوشبو ،ہاضمہ ، دائمی پیچس ، پیٹ کے کیڑوں اور گردوں کی بیماریوں کیلئے اکثیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاجر کا مقبول عام جوس پیشاب کی بندش ، یورک ایسڈ کی زیادتی ، وٹامن اے کی کمی اور آنکھوں کیلئے ایک ٹانک کی حیثیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گاجر میں چینی کی مقدار گلوکوز اور فرکٹوز سے دس گنا زائد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گاجر کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے ۔