لڑکا ایک سال تک لڑکی کی ایس ایم ایس کرتا رہا تب جواب ملا مگر۔۔۔

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 ستمبر 2015 14:10

لڑکا ایک سال تک لڑکی کی ایس ایم ایس کرتا رہا تب جواب ملا مگر۔۔۔

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر۔2015ء)ایک لڑکے نے ایک سال تک لڑکی کو ایس ایم ایس کیے پھر جا کر جواب آیا مگر جس کام کے لیے ایس ایم ایس کیے تھے ، وہ پھر بھی نہیں ہوا۔ ایلکس اور اینا ڈیٹ پر گئے تو ایلکس نے اینا کو اپنے سن گلاسز پکڑا دئیے کہ انہیں بیگ میں رکھ لے۔ اینا ایک فون سننے باہر گئی تو اسے باہر سے ہی واپس جانا پڑا اور ایلکس کے سن گلاسز واپس نہ کر سکی اور نہ ہی کبھی واپس آئی۔

ایلکس کا کہنا تھا کہ وہ چلی گئی تو کوئی بات نہیں، اسے بھی اینا میں دلچسپی نہیں مگر پھر اس پر انکشاف ہوا کہ اس کے قیمتی سن گلاسز تو اینا لے گئی۔ ایلکس نے فوراً ہی اینا کو ایس ایم ایس کیا کہ تم میرے سن گلاسز چرا کر لے گئی ہو۔ اینا کا کوئی جواب نہ آیا۔اس کے بعد ایلکس پورے ایک سال تک اینا کو ایس ایم ایس کرتا رہا کہ میرے سن گلاسز کہاں ہیں، کیا مل گئے، کب واپس کرو گی مگر مجال ہے جو اسے ایک بھی جوابی ایس ایم ایس آیا ہو۔

(جاری ہے)

آخر ایک سال بعد اسے جوابی ایس ایم ایس ملا کہ میں پریشان تھی کہ یہ کون ہے جو ایس ایم ایس کر رہا ہے ، پھر میں نے ای میل آئی ڈی گوگل کیا۔ اس کے بعد اینا نے لکھا کہ جنوری میں وہ سان فرانسسکو چلی گئی تھی، اس نے سن گلاسز پرس سے نکال کر فریج پر رکھ دئیے تھے، ہفتوں، مہینوں بعد اسے نہیں معلوم کہ سن گلاسز کہاں چلے گئے، کیونکہ اس دوران سامان بھی شفٹ ہوا تھا۔ اس پر ایلکس نے اینا کو ایک گالی لکھی اور لکھا کہ کبھی فلاڈلفیا آنا ہو تو ملنا۔ جس پر اینا نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے ہی آئے گی۔