ٹیکس چور کاروباری شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

29 ستمبر کو ارب پتی ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا امکان

اتوار 13 ستمبر 2015 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے ملک کے بڑے شہروں کے بڑے بڑے کاروباری شخصیات کو کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 900 کروڑ کا ٹیکس فراڈ کا فیصلہ بھی 29 ستمبر کو کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی ، اسلام آباد کے کمپیوٹزاڈ امپورٹرز اور ایڈوانس بزنس سسٹم کے مالک سمیت دیگر کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس نے حکمت عملی طے کر لی ہے ۔ 29 ستمبر کو ارب پتی ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے ۔905 ارب روپے کے ٹیکس فراڈ کیس میں جج کی رخصت کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی اب 29 ستمبر کو کی جائے گی ۔