Live Updates

ہائر موبائل ٹی ٹونٹی کپ ، پشاور ریجن کے عمران خان جونیئر نے کراچی کیخلاف ہیٹرک کر ڈالی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 ستمبر 2015 14:37

ہائر موبائل ٹی ٹونٹی کپ ، پشاور ریجن کے عمران خان جونیئر نے کراچی کیخلاف ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر ۔2015ء ) ہائر موبائل ٹی ٹونٹی کپ میں پشاور ریجن کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر عمران خان جونیئر نے کراچی ریجن کے خلاف ہیٹرک کر ڈالی ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میں پشاور ریجن کے 27سالہ لیفٹ آرم پیسر عمران خان جونیئر نے کراچی بلیوز ریجن کی اننگز کے آخری اوور کی تیسری گیند پر ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد ، چوتھی گیند پر ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم اور 5ویں گیند پر انور علی کو آؤٹ کر کے ہیٹرک مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پشاور کے دوسرے باؤلر بن گئے ۔ عمران خان جونیئر نے میچ میں اپنے 4اوورز میں 24رنز دے کر 4کھلا ڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ان سے پہلے پشاور کے لیفٹ آرم سپنر محمد اسلم نے 2006-07ء میں ملتان کیخلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :