پاکستان ٹیبل ٹینس قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع

اتوار 13 ستمبر 2015 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) پاکستان ٹیبل ٹینس قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو چکا ہے ، یشین چیمپین شپ 26 ستمبر سے 3 اکتوبر تک تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں جاری رہے گی جس میں پاکستان کی جانب سے تین خواتین اور چار مرد کھلاڑیوں پر مشتمل نو رکنی دستہ شرکت کرے گا، پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم آئندہ سال جنوری میں بھارت میں ہونے والی سیف گیمز میں بھی شرکت کرے گی ۔

(جاری ہے)

ٹیبل ٹینس ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ہو رہا ہے اس کیمپ میں 12 مرد اور 12 خواتین کھلاڑی شامل ہے جو پورے پاکستان سے نمائندگی کر رہی ہیں۔ اس تربیتی کیمپ میں ایک مرد کوچ اور ایک خاتون کوچ شامل ہے جبکہ پہلے مرحلے میں کوچ ماجد اور دوسرے مرحلے میں عارف خان تربیت دیں گے جبکہ عرفان اللہ کی خدمات بھی تربیتی کیمپ کے لئے حاصل کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :