امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے 49 مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برابر کر دیا

اتوار 13 ستمبر 2015 14:52

امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے 49 مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ ..

لاس اینجلس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر ۔2015ء ) امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے کیریئر کی آخری فائٹ جیت لی۔ ہم وطن آندرے البرٹو کو ہراکر راکی مارسیانو کا 49 مقابلے جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ مے ویدر نے آخری فائٹ میں پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کے ساتھ مقابلے سے انکار کردیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر جونیئر نے کیریئر کی آخری فائٹ میں آندرے البرٹو کو شکست دے دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لگاتار 49 فائٹس جیت کر راکی مارسیانو کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ۔ ناقابل شکست فلائیڈ مے ویدر کیریئر کی 49ویں فائٹ میں ہم وطن آندرے البرٹو کے مقابل ہوئے ۔ گزشتہ 6 میں سے 3 فائٹس ہارنیوالے البرٹو ان کے لئے مشکلات پیدا نہ کر سکے۔ مے ویدر جونیئر نے 12 راونڈز پر مشتمل مقابلے کے بعد متفقہ فیصلے سے فتح حاصل کی ۔ ان کا سکور 111-117، 110-118 اور 108-120 رہا ۔ مے ویدر نے بغیر کوئی فائٹ ہارے 49 مقابلے جیت کر سابق ہیوی ویٹ چیمپئن راکی مارسیانو کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ۔