قومی بیڈمنٹن چیمپئن پلوشہ بشیر اور رنراپ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

اتوار 13 ستمبر 2015 15:00

قومی بیڈمنٹن چیمپئن پلوشہ بشیر اور رنراپ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر ۔2015ء ) روشنیوں کے شہر میں 53ویں قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی فاتح پلوشہ بشیر اور رنر اپ ماحور شہزاد کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی اور دونوں خواتین کھلاڑیوں کو شیلڈز اور نقد انعامات دیے گئے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ہونے والی قومی بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں پلوشہ بشیر نے ٹرپل کروان حاصل کیا جبکہ ماحور شہزاد رنر اپ رہیں ۔ دونوں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی خدمات کا اعتراف ہونا چاہئے ۔ ایک طویل عرسے کے بعد بیڈ منٹن کی سرگرمیوں کا آغاز ایک خوش آئند اقدام ہے جس کے ذریعے نہ صرف قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہترہوگی، ساتھ ہی نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا ۔