حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،ڈاکٹرطارق فضل چودھری
مسلم لیگ(ن) عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی کلین سویپ کریگی،رکن قومی اسمبلی
اتوار 13 ستمبر 2015 15:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)فیڈرل کپیٹل اسلام آباد کے صدر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ کراچی میں دہشتگردوں ٹارگٹ کلرز کا بہت جلد مکمل خاتمہ کردیا جائے گا،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طول و عرض جہاں کہیں بھی دہشت گرد ،تخریب کار ،امن وامان خراب کرنے والے عناصر مقیم ہیں بلاامتیاز ان کے خلاف آپریشن جاری رکھاجائے گا-انہوں نے کہاکہ حکومت مہنگائی ،بجلی ،دہشتگردی،معاشی اور اقتصادی بحرانوں سے عوام کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات دلانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، نئے خوشحال پاکستان کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،پاکستان مسلم لیگ(ن) اور عوام کے درمیان نہ ٹوٹنے والا رشتہ برقرار رہے گا-انہوں نے کہاکہ حکومت کو ورثہ میں ملنے والے بحران اگر چہ بہت گھمبیر اور مشکل ہیں لیکن وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ سمیت دیگر تمام بحرانوں پر جلدقابو پالیاجائے گا-انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ،کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے-اپنے بیان میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے ہمیشہ سیاست سے بالاتر ہو کر ملکی ترقی و خوشحالی اور استحکام کیلئے کام کیاہے اور انہوں نے ایک خوشحال اور پرامن پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے،حکومت اپنی آئینی مدت میں ملک و قوم کو تمام مسائل سے چھٹکارا دلا کر ایک پرامن اور مستحکم پاکستان کا تحفہ دے کر جائے گی-ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے مزید کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کے بروقت اقدامات اور پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے باعث ملک سے دہشتگردوں کاخاتمہ ہو رہا ہے اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ایک طویل عرصے کے بعد قوم نے اپنا یوم دفاع پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جس پر ہم پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں-ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے جس طرح عام انتخابات اور بعدازاں کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں کلین سویپ کیا اسی طرح پاکستان مسلم لیگ(ن) بلدیاتی انتخابات میں بھی کلین سویپ کرے گی،بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کی تمام غلط فہمیاں دو رہوجائیں گی ،بلدیاتی الیکشن میں پتہ چل جائے گاکہ کون کس کی اینٹ سے اینٹ بجاتا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) پوری قوم کی نمائندہ جماعت ہے ،پی ٹی آئی ہنگامہ پسند جماعت ہے اسے عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں-آمدہ بلدیاتی انتخابات میں وفاقی دارلحکومت سے پاکستان مسلم لیگ(ن) واضح اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار ہو گی-
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.