قومی ٹی ٹوئنٹی کپ ، کراچی بلیوز، سیالکوٹ،ملتان ریجن کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

اتوار 13 ستمبر 2015 15:16

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ ، کراچی بلیوز، سیالکوٹ،ملتان ریجن کی ٹیموں نے سیمی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ملتان،کراچی بلوز اور سیالکوٹ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 8انتر نیشنل کر کٹرز سے سجی لاہور وائٹس کی ٹیم فائنل فورکی دوڑ سے باہر ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کامران اکمل کی شاندار سنچری نے ناصرف ملتان کو کراچی وائٹس کیخلاف سات وکٹوں سے فتح دلائی،بلکہ ملتان کوسیمی فائنل میں بھی پہنچادیا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے ستاون گیندوں پر ایک سوپانچ رنزکی فتح گراننگ کھیلی۔ ملتان نے چاروکٹیں کھوکرایک سوپچیاسی رنزبنائے۔ کراچی وائٹس بھرپورکوشش کے باوجود ایک سوبیاسی رنزبناسکی اور تین رنز سے ہارگئی۔کراچی بلوز نے سپراسٹارزسے سجی لاہور وائٹس ٹیم کوسات وکٹوں سے شکست دیکر فائنل فور میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

لاہور نیسات وکٹ کھوکرایک سواناسی رنزبنائے۔

کراچی بلوز نے خرم منظور کے اکیاسی رنز کی بدولت تین وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔پشاورنے ایبٹ آباد کوافتحار احمد کے نوے رنز کی بدولت ایک سوچھیانوے رنز کا مشکل ہدف دیا۔ جسے ایبٹ آباد نیفخرزمان کی ناقابل شکست سنچری کی مدد سے چاروکٹیں کھوکرحاصل کرلیا۔اوپنرنے باسٹھ بالز پرسورنزبنائے۔اسلام آباد نے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی ٹیم فیصل آباد کو آٹھ وکٹ سے ہراکرسیمی فائنل کی دوڑ سے باہرکردیا۔ فیصل آباد کا ایک سوانسٹھ رنز کاہدف اسلام آباد نے دو وکٹوں پر پوراکرلیا۔سیالکوٹ نے راولپنڈی کوانیس رنزسے شکست دیدی، جبکہ گروپ اے سے ملتان نیآٹھ اورسیالکوٹ نے چھ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ گروپ بی سے کراچی بلوز آٹھ پوائنٹس فائنل فور میں شامل ہوگئی۔