فوج کے سربراہ نے قوم کو نئی امید دی ہے عوام اور کاروباری برادری کا اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے میاں شاہد
جنرل راحیل کے اقدامات بیمارمعیشت کو نئی زندگی دے رہے ہیں فوج کی ساکھ نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے جو ملکی دفاع کیلئے ضروری ہے بیان
اتوار 13 ستمبر 2015 15:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) 12یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چئیرمین میاں شاہد نے کہا ہے کہ فوج اور رینجرز نے قوم کو مایوسی کی دلدل سے نکال کر نئی امید دی ہے۔ انکے اقدامات سے ملک بھر میں امن آ رہا ہے جبکہ عوام اور کاروباری برادری کے اعتماد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل کے اقدامات آئی ایم ایف کے قرضوں اور بیرونی امداد سے بدرجہا اہم ہیں کو پاکستان کے مفلوج معاشرے اور بیمارمعیشت کو نئی زندگی دے رہے ہیں۔
جنرل راحیل شریف کے جرات مندانہ اور فیصلہ کن اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ عوام اور کاروباری برادری کے علاوہ غیر ملکی اداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے جس سے معیشت مستحکم ہو گی۔میاں شاہد نے کہا کہ فوج کی قربانیوں کے سبب شہری و یہی علاقوں میں دہشت گردی کم ہو رہی ہے ۔(جاری ہے)
جنرل راحیل صوبہ خیبر پختونخواہ اور فاٹا میں قیام امن اور ترقی کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں اور انھوں نے عید جوانوں کے ساتھ گزار کرجنوبی وزیرستان میں رات کو قیام کرنے والے پاک فوج کے پہلے سپہ سالار ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے علاوہ اس علاقہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
عوام کو یقین ہے کہ جنرل راحیل کسی دباؤ میں آئے بغیر آپریشن جاری رکھیں گے اور عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔ ملک دشمن عناصر اور انکے کاسہ لیسوں کے منفی پراپیگنڈے کے باوجود پاک فوج کی قربانیوں کے سبب نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ اس ادارے کی ساکھ نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے جو ملکی دفاع کیلئے ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.