ساہیوال : صرف دس روپے کیلئے چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 ستمبر 2015 15:42

ساہیوال : صرف دس روپے کیلئے چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر۔2015ء) صرف دس روپےکیلئے چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں میں معمولی تنازع پر رکشہ ڈرائیور پرویز کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پچیس سالہ پرویز نے سواری کو منزل تک پہنچانے کیلئے چالیس روپے طلب کئے مگر رکشے میں سوار مسافر تیس روپے سے زیادہ دینے کو تیار نہ تھا، معمولی تلخ کلامی کے بعد رکشے میں سوار شخص نے پرویز کو ڈنڈے سے مارنا شروع کردیا اور پھر چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع مقتول پرویز کے گھر والوں پر قیامت بن کرگری، اہلخانہ نے انصاف کا تقاضہ کرتے ہوئے روڈ پر ہی بین شروع کردیا، ملزم پرویز کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :