پاکستان سپورٹس بورڈ نے صدر باکسنگ فیڈریشن دودا خان بھٹو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

اتوار 13 ستمبر 2015 16:00

پاکستان سپورٹس بورڈ نے صدر باکسنگ فیڈریشن دودا خان بھٹو کو شوکاز نوٹس ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر ۔2015ء ) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی )نے باکسنگ فیڈریشن کے صدر دودا خان بھٹو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ نوٹس کے مندرجات کے مطابق دودا خان بھٹو نے اپنے بیانات کے ذریعے سپورٹس بورڈ پر بلا جواز تنقید کی تھی جب کہ انہو ں نے لندن اولمپکس 2012ء کے لیے دیئے گئے فنڈز کا حساب بھی نہیں دیا تھا ۔ نوٹس میں سپورٹس بورڈ نے دودا اخان سے 3 دن میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور بصورت دیگر باکسنگ فیڈریشن کو بلیک لسٹ کر نے کی دھمکی دی ہے ۔