یو ایس اوپن مینز سنگلز فائنل ، نواک جوکووچ اور راجر فیڈرر آج مدمقابل ہوں گے

اتوار 13 ستمبر 2015 16:14

یو ایس اوپن مینز سنگلز فائنل ، نواک جوکووچ اور راجر فیڈرر آج مدمقابل ..

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر ۔2015ء ) یو ایس اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں آج عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور عالمی نمبر دو راجر فیڈرر مدمقابل ہوں گے،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے 41 مقابلوں میں راجر فیڈرر کا پلڑا بھاری رہا ۔

(جاری ہے)

سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے فائنل میں آج ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ اور نمبر دو سیڈ راجر فیڈرر آمنے سامنے ہونگے ،دونوں کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں سٹریٹ سیٹس میں کامیابی سمیٹی ۔

ریکارڈ بک پر نظر ڈالی جائے تو راجر فیڈرر کا پلڑا بھاری ہے دونوں کے درمیان ہونے والے 41 معرکوں میں سوئس ماسٹر 21 جبکہ سربین سٹار 20 میں فاتح رہے ، 17 گرینڈ سلیم جیتنے والے 34 سالہ راجر فیڈرر نے آخری گرینڈ سلیم ٹائٹل تین سال قبل جیتا تاہم رواں برس ومبلڈن اوپن کے فائنل میں نواک جوکووچ نے راجر فیڈرر کو مات دی تھی ۔