پاکستانی ہاکی پلیئرز کیلئے بھارتی ہاکی لیگ کے دروازے ایک بار پھر بند

اتوار 13 ستمبر 2015 16:35

پاکستانی ہاکی پلیئرز کیلئے بھارتی ہاکی لیگ کے دروازے ایک بار پھر بند

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) پاکستان ہاکی پلیئر ز پر بھارتی ہاکی لیگ کے دروازے ایک بار پھر بند کردئیے گئے ہیں ،بھارتی ہاکی لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی رواں ماہ 17ستمبر کو ہونی ہے مگرمنتظمین کی جانب سے تاحال کسی کھلاڑی کے ساتھ رابط نہیں کیا گیا،تفصیلات کے مطابق اگلے سال ہونے والی بھارتی ہاکی لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے نیلامی 17ستمبر کو ہونے جارہی ہے جس میں دنیا بھر سے کھلاڑیوں کو متوجہ دکیاگیاہے لیکن پاکستانی کسی بھی کھلاڑی سے تاحال رابطہ نہیں کیا گیاہے جبکہ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں لیگز کھیل رہے ہیں اور بہت مقبول بھی ہیں۔

(جاری ہے)

کھیل کے حلقوں میں پاکستانی کھلاڑیوں انڈیا ہاکی لیگ میں کھیل کی دعوت نہ دینے پر تویش پائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :