اسٹینڈرز اینڈ پْورز کی ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی

اتوار 13 ستمبر 2015 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) اسٹینڈرز اینڈ پْورز کی ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گیبین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرز اینڈ پْورز کی ٹیم پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تین روزہ دورے پر آئندہ ہفتے پاکستان آئے گی۔

(جاری ہے)

اسٹینڈرڈ اینڈ پْورزکی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مزید اپ گریڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹینڈرڈ اینڈ پْورز کی جائزہ ٹیم پندرہ ستمبر سے سترہ ستمبر تک پاکستان میں قیام کرے گی۔ دورہ کے دوران ٹیم وزارت خزانہ،وزارت تجارت سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں کے حکام سے ملاقاتیں کرے گی۔ علاوہ ازیں مذکورہ ٹیم کا پاکستان میں قیام کے دوران وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سمیت دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :