دورہ زمبابوے کیلیے ٹیم کا انتخاب نیشنل ٹی 20 کے دوران کیا جائیگا،ہارون رشید

اتوار 13 ستمبر 2015 16:39

دورہ زمبابوے کیلیے ٹیم کا انتخاب نیشنل ٹی 20 کے دوران کیا جائیگا،ہارون ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر ۔2015ء ) دورہ زمبابوے کے لئے پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا انتخاب نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ہی کر لیا جا ئیگا ۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں فارمیٹس کیلئے پاکستان کی ٹیموں کو حتمی شکل ٹی 20 کپ کے ناک آوٹ مرحلے کے دوران دیدی جائیگی جس کے بعد چیئرمین کی منظوری کے ساتھ ٹیموں کا اعلان کر دیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اظہر علی ، اسد شفیق اور سرفراز احمد حج کی سعادت حاصل کرنے کی وجہ سے ٹی 20 کے لیئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ،البتہ ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے لیئے وہ دستیاب ہوں گے ۔ ہارون رشید کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کے لیے 27 ستمبر کو وطن واپس پہنچنے کے بعد یکم اکتوبر کو پہلا ایک روزہ میچ کھیلنا مشکل نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ سیریز سے باہر نہیں ہوئے ہیں اور ان کے ہاتھ کی چوٹ ایک ہفتے تک ٹھیک ہو سکتی ہے ۔