سیلفیوں کا عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے بھارتی نوجوان نے نوکری چھوڑ دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 ستمبر 2015 16:43

سیلفیوں کا عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے بھارتی نوجوان نے نوکری چھوڑ دی

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر۔2015ء)حیدر آباد، بھارت، 24 سالہ بھانو پرکاش نے حال ہی میں ، ایک ہسپتال میں ریسرچ اسسٹنٹ کی، کل وقتی نوکری کو سیلفیوں کا عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے چھوڑ دیا۔ پرکاش کا کہنا ہے کہ وہ ڈیواین جانسن(فلم سٹار راک) سے متاثر ہے جس نے مئی میں 3 منٹ میں 105 سیلفیاں لی تھیں۔ سیلفیوں کاموجودہ ورلڈ ریکارڈ امریکی فٹ بالر پیٹرک پیٹرسن کے پاس ہے، جس نے ایک گھنٹے میں 1,449سیلفیاں لی ہیں۔

(جاری ہے)

پرکاش نے اس بات کی تردید کی کہ سیلفیاں صرف لڑکیوں کو لینی چاہیے۔ پرکاش نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس کا ذاتی ریکارڈ ایک گھنٹے میں 1700 سیلفیوں کا ہے جسے وہ 1800 تک لے جانا چاہتا ہے۔ پرکاش کا کہنا ہے کہ وہ ہاتھوں اور ہتھیلیوں کی خصوصی ورزش کر رہا ہے تاکہ اسے کافی دیر تک کیمرہ پکڑنے میں آسانی ہو۔پرکاش کے گھر والے پرکاش کا خواب پورا کرنے کے لیے اس کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔ پرکاش 18 ستمبر کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کرے گا۔