فاروق قیصر نے پتلی تماشے کر کے قومی خزانہ سے 24 لاکھ وصول کئے

اتوار 13 ستمبر 2015 17:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) پاکستان کے مشہور فنکار فاروق قیصر نے پتلی تماشہ کر کے قومی خزانہ سے سالانہ 29 لاکھ روپے وصول کرتے رہے ہیں جبکہ عمران پیرزادہ سندھ میں کٹھ پتلی تماشہ کر کے لاکھوں روپے کماتے رہے ہیں اس بات کی تصدیق ایک آڈٹ رپورٹ میں کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

فاروق قیصر نے وزارت سوشل ویلفیئر کی ہدایت پر ملک میں خواتین کے حالت زار کو اجاگر کرنے کے نام پر ٹی وی پر کٹھ پتلی تماشہ پروگرام میں فنکاری کرتے تھے جبکہ اس کا معاملہ وزارت سوشل ویلفیئر اور خواتین کی ترقی سیے 29 لاکھ روپے وصول کرتے رہے ہیں جبکہ اس میڈیا پر خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کے لئے ایک دستاویزاتی فلم کی تیاری کی ذمہ داری اسلم اظہر کو سونپی گئی جس نے 17 لاکھ روپے وزارت سوشل ویلفیئر وزارت سے وصول کئے ۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں غریب خواتین کو مالی امداد کی فراہمی کے نام پر 34 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ۔