الیکشن ٹربیونل توسیع کا معاملہ‘ الیکشن کمیشن نے مشاورت کے لئے قانونی ماہرین کو طلب کر لیا

اتوار 13 ستمبر 2015 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) الیکشن ٹربیونل توسیع کا معاملہ‘ الیکشن کمیشن نے مشاورت کے لئے قانونی ماہرین کو طلب کر لیا گیا‘ رواں ہفتے اہم اعلانات متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابقالیکشن ٹربیونل کی توسیع کا معاملہ تیرہ روز گزرنے کے باوجود تاحال حل نہ ہو سکا۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے درمیان الیکشن ٹربیونل کی توسیع کے معاملے کی وجہ سے شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم متبادل الیکشن ٹربیونل تشکیل دینے کے لئے الیکشن کمیشن نے سر جوڑ لیا ہے جس کے لئے قانونی مشاورت حاصل کرنے کے لئے قانونی ماہرین طلب کر لئے ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا لاء ڈیپارٹمنٹ بھی متحرک ہو گیا ہے۔ نئے الیکشن ٹربیونل یا پرانے ججز ٹربیونلز کی توسیع کے حوالے سے رواں ہفتے الیکشن کمیشن میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔ اس حوالے سے آج پیر کو چاروں صوبائی ممبران اور چیف الیکشن کمشنر ‘ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر ڈی جیز کا مشاورتی اجلاس ہو گا۔

متعلقہ عنوان :