نیشنل ایکشن پلان میں تیزی بھی وفاقی پولیس کو سدھارنے میں ناکام،اسلام آباد کے نئے بنائے جانے والے چار تھانوں میں عوامی سہولیات کے لیے ٹیلی فون نہ لگائے جاسکے

تھانہ انڈسٹریل ایریا کا فون عدم ادائیگی کے باعث چند روز قبل کاٹ دیا گیا

اتوار 13 ستمبر 2015 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان میں تیزی بھی وفاقی پولیس کو سدھارنے میں ناکام رہی ،اسلام آباد کے نئے بنائے جانے والے چار تھانوں میں عوامی سہولیات کے لیے ٹیلی فون نہ لگائے جاسکے جبکہ تھانہ انڈسٹریل ایریا کا فون عدم ادائیگی کے باعث چند روز قبل کاٹ دیا گیا ہے جس سے شہریوں کو شکایات کے اندراج سمیت دیگر بنیادی معلومات کی فراہمی میں مسائل کا سامناہے ،شہریوں نے ایس ایس پی آپریشن سمیت اعلیٰ حکام سے رابطے کی فوری بحالی کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسلام آباد میں جرائم میں کمی اور پیشہ ور افراد کی سرکوبی کے لیے آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے نئے بنائے جانے والے تھانہ کھنہ ،تھانہ نون ،تھانہ شمس کالونی ،تھانہ کراچی کمپنی میں تین ماہ قبل افتتاح کے باوجود ٹیلی فون کی سہولت مہیا نہیں کی گئی ہے۔ جس کے باعث شہریوں کو شکایات کے اندراج سمیت دیگر بنیادی معلومات کی فراہمی میں مسائل کا سامناہے ۔اسلام آبادکے شہریوں نے ایس ایس پی آپریشن سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رابطے کو فوری بحال کیا جائے تاکہ شہری آن لائن شکایات کو ممکن بنانے سمیت حادثہ پر بروقت امداد کو ممکن بناسکیں ۔

متعلقہ عنوان :