سینٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس (کل) ہو گا

اتوار 13 ستمبر 2015 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) سینٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس (کل) پیر کو دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کریں گے۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر و نمائندے شرکت کریں گے جس میں سینٹ کے رواں اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔