اوپن یونیورسٹی درست اور حقائق پر مشتمل تاریخ کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے زندہ رکھے گی، ڈاکٹر شاہد صدیقی
اتوار 13 ستمبر 2015 17:53
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہاہے کہ یونیورسٹی درست اور حقائق پر مشتمل تاریخ کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے زندہ رکھے گی۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ تاریخ کے زیر انتظام منعقدہ ایک روزہ "ہسٹورین سیمنار" سے خطاب میں کرتے ہوئے کیا۔
سیمینار نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے تاریخ و ثقافت ریسرچ سینٹر کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔ قائداعظم یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے تاریخ و ثقافت کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر وقار علی شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔محققین علماء دانشوروں اور مقامی یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے تاریخ سیمینار میں شرکت کی۔(جاری ہے)
مقررین نے ہسٹورین سیمینار میں نئی نسل کے لئے تاریخ کو غیر جانبدارانہ انداز میں مرتب کرنے اور آزاد مطالعہ پر زور دیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار علی شاہ نے کہا کہ تاریخ کے مضمون کو ایک منظم طور پر فروغ دینے کی شدید ضرورت ہے۔انہوں نے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ مختلف سطح کی تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کی قومی اور علاقائی تاریخ کے فروغ کے لئے سنجیدہ کوششیں کریں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ تاریخ کو وہ مقام حاصل نہیں ہوا ہے جو اس کا بنیادی حق ہے، اوپن یونیورسٹی اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے تاریخ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کا ماضی اور مستقبل سے گہرا تعلق ہے۔ کسی بھی ملک کی تاریخ اس ملک کے شاندار مستقبل کے لئے رہنمائی فراہم کرنے کا فریضہ بھی انجام دیتی ہے اور مستبل کے لئے سبق دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے درست اور حقائق پر مشتمل تاریخ کے فروغ کے لئے اپنی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.